کے ایم سی ، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی جون 2015 تک کے جمع شدہ ٹیکس والے عائشہ باوانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سائن بورڈ کاٹ دیئے گئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی لوکل ٹیکس اخترشیخ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جون 2015 تک کے جمع شدہ ٹیکس والے عائشہ باوانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سائن بورڈ کاٹ دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عائشہ باوانی تعلیمی ٹرسٹ کے ڈائریکٹر فرید احمد نے الزام لگایا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سیئیرڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی اختر شیخ کے احکامات پر کلفٹن میں بجلی کے گھمبوں پر لگے سائن بورڈ کاٹ دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ان سائن بورڈ کے ٹیکس جون دوہزار پندرہ تک بھرے ہوئے ہیں لیکن محض اعلی افسران کو خوش کرنے اور رشوت نہ دینے پر ان کے قانونی طور پر لگے سائن بورڈ کاٹ دیئے گئے ہیں۔

فرید احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کو توہین عدالت کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ تھانے میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دے دی گئی ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اختر شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی نوٹس کی کاپی موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے کارروائی کی ہے اگر انھیں کاپی فراہم کردی جاتی تو وہ سائن بورڈ نہ کاٹتے