پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کی سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

دہشت گردوں نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اہم ارکان کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔سعید غنی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل،ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی سرکردہ کارکن سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اہم ارکان کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اس سے پہلے پروین رحمان کو بھی قتل کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبین محمود کے قتل سے ٹارگٹ کلرز نے یہ سمجھ لیا ہے کہ شاید دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف اٹھنے والی آوازیں ختم ہوجائیں گی تو یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو متنبہ کیا کہ وہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے سے باز رہیں۔ بصورت دیگر پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سبین محمود کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے سبین محمود کے لواحقین سے تعزیت کااظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :