بلاول بھٹوزرداری کا نیپال میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر سخت رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں جن کے پیارے زلزلے میں جاں بحق ہو گئے ہیں اور نیپال کی حکومت کے ساتھ اس کڑے وقت میں یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے اور قدرتی آفات قدرت کے سامنے انسان کے بے بس ہونے کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :