بلاول بھٹوزرداری کی انسانی حقوق کی سرکردہ کارکن سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

سبین محمود کے قتل سے ٹارگٹ کلرز نے یہ سمجھ لیا ہے کہ شاید دہشت گردی کے خلاف اٹھنے والی آوازیں ختم ہوجائیں گی تو یہ ان کی بھول ہے۔مذمتی بیان

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے انسانی حقوق کی سرکردہ کارکن سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اہم ارکان کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سبین محمود کے قتل سے ٹارگٹ کلرز نے یہ سمجھ لیا ہے کہ شاید دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف اٹھنے والی آوازیں ختم ہوجائیں گی تو یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کو متنبہ کیا کہ وہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے سے باز رہیں۔ بصورت دیگر پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سبین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور ان کے قتل کے پس پشت محرکات کو بے نقاب کرے۔

متعلقہ عنوان :