Live Updates

بنوں،کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر2 میں پی ٹی آئی کاامیدوارکامیاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:05

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بنوں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر2پی ٹی آئی نے اپنے نام کرلیا پی ٹی آئی کے اُمیدوار حاجی ممتازخان 396ووٹ جبکہ جے یوآئی (ف)طارق اقبال 315ووٹ اور آزاد اُمیدوار اسداﷲ صرف 27ووٹ لے سکے بنوں کنٹونمنٹ بورڈ میں دو وارڈوں میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر پولنگ سٹیشنوں کے باہر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور پولنگ سٹیشنوں کے باہر پاک فوج اور پولیس کی طرف سے جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے اور ووٹرز کوقومی شناختی کارڈ کے ساتھ تلاشی کے بعد پولنگ سٹیشنوں میں جانے کی اجازت دی جاتی الیکشن کمیشن کی طرف سے وارڈ نمبر 1کیلئے ایف جی بوائز ہائی سکول اور وارڈ نمبر 2کیلئے کینٹ ڈسپنسری میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2میں تین اُمیدواروں پی ٹی آئی کے حاجی ممتازخان نے396ووٹ،جمعیت علماء اسلام کے اُمیدوار 315ووٹ اورآزاد اُمیدوار اسداﷲ خان 27ووٹ حاصل کرسکے اس طرح پی ٹی آئی کے اُمیدوار حاجی ممتاز خان 81ووٹ کی برتری سے غیرختمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے جبکہ وارڈ نمبر 1میں آزاد امیدوار شیرین مالک 433ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار بہرام شہزادہ 368ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اسی وارڈ نمبر 1کے قاضی فہیم آزاد حیثیت سے 218ووٹوں کے ساتھ تیسرے ،شاہ رخ خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ 122ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ اقلیت کے آزاد امیدواراسحاق گیل 71 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات