ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم گرین ورکس فاؤنڈیشن اور دی ہیلپس کی جانب سے ریلی نکالی گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:05

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم گرین ورکس فاؤنڈیشن اور دی ہیلپس کی جانب سے ریلی نکالی گئی جسمیں تنظیم کئی چئیرمین فریدہ چنا ، منیر کلہوڑو ، شاہد قائم خانی ، محمد حسن سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر فریدہ چنا نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے مگر ہمارے علاقوں میں صفائی کے فقدان اور ملیریا علاج و بچاؤ کی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ملیریا مزید خطرناک بنتا جارہا ہے ہمیں مل کر ملیریا سے بچاؤ اور اس کے علاج کے متعلق عوام میں شعور پید ا کرنا ہوگا اور ملیریا کو خطرناک اہمیت دیتے ہوئے اس کے علاج اور صفائی کے معاملے کو بہتر بناناہوگا ، اس موقع پر شاہد قائم خانی نے بھی خطاب کیا ۔