کے ۔الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کے اہم پمپنگ ہاؤسز کی بجلی معطل کئے جانے سے شہری 36 ملین گیلن پانی سے محروم

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کے ۔الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کے اہم پمپنگ ہاؤسز کی بجلی معطل کئے جانے سے شہری 36 ملین گیلن پانی سے محروم رہے تفصیلات کے مطابق اتوار کو واٹربورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی صبح10:15 بجے بند کردی گئی جس سے گھارو سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی دن 11:10بجے بجلی بحال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کی گئی اس دوران کراچی کو 2 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا اس سے قبل جمعہ کی شام 4:20 پر دھابیجی پمپنگ ہاؤس کی بجلی معطل کردی گئی تھی جس سے فیز k-3,IIاور فیز IV سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ،شام 7:05بجے بجلی بحال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی بحال کی گئی اس وجہ سے کراچی کو 34ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ،36 ملین گیلن پانی کی کمی کے اثرات تقریباً پورے شہر پر پڑیں گے ،واٹربورڈ شہریوں کو پانی کی مسلسل اور منصفانہ تقسیم کیلئے اقدامات کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :