کراچی،بھٹائی آباد میں تعلیم دشمن عناصر نے سرکار ی اسکول اور سماجی رہنما کے گھر کے آگے مرے ہوئے کتے اور کچرے کے ڈھیر پھینک دیئے

اسکول پہنچنے والے بچوں اور اساتذہ بیہوش ۔ سماجی کارکنان ، اساتذہ ، والدین اور طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ ، شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں تعلیم دشمن عناصر نے سرکار ی اسکول اور سماجی رہنما کے گھر کے آگے مرے ہوئے کتے اور کچرے کے ڈھیر پھینک دیئے ، شدید بدبو کے باعث اسکول پہنچنے والے بچوں اور اساتذہ کے الٹیاں ، متعدد بچے بیہوش ۔ سماجی کارکنان ، اساتذہ ، والدین اور طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ ، شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے بھٹائی آباد میں نامعلوم شر پسند عناصر نے سرکاری اسکول پر قبضے کی نیت سے گذشتہ رات دیر کو علاقے کے سرکاری اسکول اور سماجی رہنما گل حسن سومرو کے گھر کے سامنے مردہ کتے اور کچرے کے ڈھیر پھینک دیئے، صبح جب بچے اور اساتذہ اسکول پہنچے تو مردہ کتوں کے طعفن پھیلنے کے باعث بچوں اور اساتذہ کو شدید الٹیاں ہوگئیں جبکہ متعدد بچے بہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، اس تعلیم دشمن عمل کے خلاف والدین طلبہ ، اساتذہ او ر سماجی کارکنان نے سماجی رہنما گل حسن سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دہرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مردہ کتے اور کچرہ پھکوا کر علاقے کے طعفن سے پاک کیا جائے ، اس موقع پر گل حسن سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ بھٹائی آباد میں جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروش اور لینڈ مافیہ بڑی تعداد میں پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں ، وہ سرکاری اسکول پر قبضہ کرنے کیلئے آئے دن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن کے خلاف بھٹائی آباد کے مکین سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ، ا ن عناصر نے اسکول کے علاوہ میرے گھر کے آگے بھی مردہ کتے اور کچرہ پھینکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ملیر کو اطلاع کیا گیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کچرہ نہیں اٹھوایا ہے ، اگر شر پسند عناصر کے خلاف کاررائی نہ کی گئی تو سندہ اسیمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :