ڈیرہ اسماعیل خان، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 اپریل 2015 20:58

ڈیرہ اسماعیل خان (گوہرمحبوب غنچہ ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ کے انتخابات میں سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد کینٹ وارڈنمبر 1کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آذاد امیدوار میجر کفایت اللہ 232 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے ۔ملک ریاض محسود162ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے شرقی حصہ کینٹ وارڈ نمبر 2سے پاکستان تحریک انصاف کے انعام اللہ کنڈی پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے کے لئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ کا علاقہ شرقی اور غربی دو حصوں میں تقسیم ہے جن میں سے ہر ایک لئے الگ الگ کنٹونمنٹ ممبر منتخب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے شرقی حصہ کینٹ 2سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ کنڈی پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں ۔ ایف جی ماڈل سکول کینٹ میں انتخابات کا انعقاد کیاگیا جس میں مجموعی طور پر چار امیدوا ر وں ملک ریاض محسود، عارف اللہ خان، میجر (ر) کفایت اللہ، نواب فاروق خان نے آذاد حیثیت سے حصہ لیا ۔

غیر سرکاری او رغیر حتمی نتائج کے مطابق کینٹ وارڈ نمبر 1کے بلدیاتی انتخابات میں آذاد امیدوارمیجر کفایت اللہ232 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے جبکہ ان مدمقابل ملک ریاض محسود 162 ووٹوں سے دوسرے نمبر پررہے ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق دیگر دو آذاد امیدوار عارف اللہ نے 159 ووٹ حاصل کیے اور نواب فاروق خان نے 32ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ ایف جی ماڈل سکول کینٹ ڈیرہ میں انتہائی سخت سیکورٹی ،فوج اور پولیس کی نگرانی میں انتخابی عمل گزشتہ روزصبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔کینٹ وارڈ 2 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1419ہے جن میں سے 593 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 8 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں ۔