مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت آل کراچی فضلاء سیمینار 30اپریل کو ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت آل کراچی عظیم الشان فقید المثال فضلاء سیمنار 30اپریل بروز جمعرات شام 5بجے شیر علی شاہ پارک بلال کالونی کورنگی میں ہو گا۔ جس میں آل کراچی سطح پر تمام مدارس سے فارغ التحصیل شدہ طلبہ کی دستاربندی کی جائے گی اور کالج یونیورسٹیز سے اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے والوں کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

ترجمان مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اکرام اﷲ خیلوی نے اپنے ایک جاری پریس بیان میں بتایا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت آل کراچی عظیم الشان فضلاء سیمنار 30اپریل کو شام 5بجے شیر علی شاہ پارک بلال کالونی میں ہو گا ۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ MSOپاکستان محمد احمد صاحب ہو ں گے اور اس کے علاوہ سیمنار میں طلبہ رہنما مختلف جماعتوں کے علمائے کرام ، صحافی برادری ، دانشور حضرات ، پروفیسریز اور مذہبی اسکالر اور اس کے علاوہ ملک کے مشہور و معروف قراء اکرام ، نعت خواں حضرات شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

سیمنار میں تمام مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اور اس کے علاوہ کالج یونیورسٹیز سے اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے سال میں کالج یونیورسٹیز کے امتحانات اور مدارس کے سہ ماہی ، ششماہی ، چہارماہی امتحانات میں اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مسلم ٹیلنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گاتمام طلبہ برادری سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے

متعلقہ عنوان :