پاکستان سعودی عرب ایک قلب دو جان ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امام کعبہ کی پاکستان آمد سے پاکستان سعودی عرب میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دورہوگئی ہیں امام کعبہ کی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت اور پاکستانی عوام کی امام کعبہ سے والہانہ عقیدت و محبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حرمین سے رشتہ حرمت کے ساتھ محبت کا بھی ہے پاکستانی قوم کسی صورت یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ کوئی حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے کل تاریخ ساز لبیک حرمین جلوس میں شرکت کرکے قوم نے ثابت کردیا ہے حرمین کی خاطر جب ہم اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں تو متحد ہوکرحرمین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو بھی منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،پاکستانی قوم کے دل سعودی عرب اور سعودیوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان سعودی عرب ایک قلب دو جان ہیں دشمن چاہے کتنی کوششیں کرلے ایک دل کے دو ٹکڑے کرنے میں ناکام رہے گاان خیالات کا اظہا ر اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہل سنت سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا دورہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے لئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے گا عاصفۃ الحزم آپریشن نے یمن میں اٹھنے والی بغاوت کو کچل دیا ہے مگر ایران کے حرمین پر قبضہ کے مکروہ عزائم کبھی ختم نہیں ہوسکتے ۔

متعلقہ عنوان :