دہشتگردی انتہاپسندی دین اسلام کی تعلیما ت کے خلاف ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

عوام کے مسائل مہنگائی ,بیروزگاری ،ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہمیشہ آواز حق بلند کی اور حکمرانوں کی توجہ دلائی،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی وانتہاپسندی دین اسلام کی تعلیما ت کے خلاف ہے،دین اسلام امن ،محبت ،بھائی چارگی اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،اسلام تمام مذاہب کا احترام اور تحفظ فراہم کرتا ہے ،دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے ،رینجرز وپولیس کی بہتر کارکردگی کی بدولت جرائم ،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری میں واضع کمی واقع ہوئی ہے خوشحال کراچی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے ،پاکستان سنی تحریک نے سیاست میں حصہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے لیا ہے ،عوام کے مسائل ،مہنگائی وبیروزگاری ،ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہمیشہ آواز حق بلند کی اور حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل پر دلائی ہے ،جو قوتیں تشدد کے ذریعے اپنا خود ساختہ مذہب مسلط کرنے کے در پے ہیں وہ اسلام دشمن اور یہود ونصاری کے ایجنٹ ہیں جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام اور پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کے درپے ہیں عوام ان سے ہوشیار رہیں ،ان خیالات کا اظہار نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ این جی اوز کی ڈائریکٹر سبطین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ٹارگٹ کلرز جو امن اور انسانیت کے دشمن ہیں کراچی کو پر امن نہیں دیکھنا چاہتے ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں ،سبطین محمود کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتوں کے خلاف تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت امن پسند قوتوں کو آگے لائے ،کراچی کی روشنیوں کی مکمل بحالی کیلئے آخری جرائم پیشہ تک آپریشن جاری رہنا چاہیے ،17سال بعد بلدیاتی کنٹونمنٹ الیکشن کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :