شکارپور کے قریب کارو کاری پر بھیو برادری کے دو گروہوں میں تصادم ،ایک شخص ہلاک ،خاتون زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 25 اپریل 2015 20:48

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) شکارپور کے قریب کارو کاری پر بھیو برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ کاری کے زد میں آنے والی عورت شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب کر ن تھانے کے حدود گوٹھ گابرانی بھیو میں کارو کاری پر بھیو برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے دوران کارو کے الزام میں آنے والا نوجوان اسد بھیو کا بڑا بھائی منٹھار بھیو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ کاری کے الزام کے زد میں آنے والی عورت آمنہ زوجہ عابد بھیو لاٹھیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی دوسری جانب واقعے بعد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی عورت کو بھی اسپتال میں داخل کروایا گیا پوسٹ مارٹم بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کرن شریف الطاف حسین بھیو نے کہاکہ مقتول نوجوان کے بھائی دیدار علی بھیو کی فریاد پر سات افراد بشمول عابد حسین بھیو پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا

متعلقہ عنوان :