لیاری جلسہ گاہ کی سیکورٹی سخت ،خفیہ کیمرے نصب،رپورٹ زرداری کوپیش

جلسہ گاہ کے اطراف خاردارتاریں لگادی گئیں،صحافیوں کیلئے الگ اسٹیج تیارکیاگیاہے آصف علی زرداری آج کے جلسہ میں لیاری کے عوام کیلئے اہم اعلانات کریں گے،جاویدناگوری

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے وزراء اورارکان اسمبلی کالیاری میں جلسہ گاہ کادورہ ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا،جلسہ گاہ اوراسٹیج کی حفاظت کیلئے خاردارتاروں کاجال پھیلادیاگیا،صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کوپیش کردی ترجمان عمران سانگی کے مطابق صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری نے ایم پی اے ثانیہ ناز،اسلم سموں ،سیف اﷲ بلوچ،حاجی عبدالمجید بلوچ،تاج ملوک ،عنایت مروت،طارق اوردیگررہنماؤں نے 26اپریل کوہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ کے حوالے سے لیاری ککری گراؤنڈ جسلہ گاہ کے انتظامات کاجائزہ لیا،سیکیورٹی کے لئے اقداما ت کیے ،جلسہ گاہ کے اطراف اوراسٹیج کوخاردارتاریں لگاکرسیکورٹی کے لحاظ سے محفوظ بناکرپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کوروپورٹ پیش کردی ہے ،سیکیورٹی کیلئے خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کیلئے الگ اسٹیج بنایاگیاہے ،اس موقع پرصوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری آج لیاری کے عوام کیلئے اہم اعلانات کریں گے جس سے لیاری کے باشندوں کی تقدیربدل جائے گی ،انہوں نے ککری گراؤنڈ کادورہ کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کوبہترقراردیتے ہوئے اپنی جائزہ رپورٹ بھی آصف علی زردای کوپیش کی ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ آج ہونے والاجلسہ پارٹی کے کارکنوں میں جذبہ پیداکرے گاجوکہتے ہیں کہ پی پی لیاری میں کمزورہوچکی ہے ان کے منہ آج ہمیشہ کیلئے بندہوجائیں گے،انہوں نے گذشتہ ہفتے سے کام کرنے والے کارکنوں کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے متحد اورمنظم رہنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :