حکومت نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا ٗاطلاق یکم اپریل سے ہوگا

وزیراعظم برطانیہ سے وطن واپسی پرتمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیں گے ٗاسحاق ڈار تحفظات دور کرینگے ٗ تمام سیاسی جماعتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں ٗ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) حکومت نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ٗاضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا،آدھی رقم حکومت اور آدھی رقم ای او بی آئی ادا کریگاجبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم برطانیہ سے وطن واپسی پرتمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیں گے ٗکسی بھی قسم کے تحفظات دور کئے جائینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ٗاضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا،آدھی رقم حکومت اور آدھی رقم ای او بی آئی ادا کریگا پنشن 3600 سے بڑھاکر 5250 روپے کر دی گئی اس پر سالانہ 6 ارب 67 کروڑ روپے اضافی اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کے معاملے پر بھی غور جاری ہے انہوں نے کہاکہ دورہ امریکہ میں تمام عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو سراہا، چین نے نواز شریف کے قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم برطانیہ سے وطن واپسی پرتمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیر ملکی دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو بریفنگ دی جائیگی اور کسی بھی قسم کے تحفظات یا اعتراضات دور کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے امدادی سامان بھجوانے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :