جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام گرینڈقبائلی جرگہ

مرکزی حکومت قبائلی عوام کے مسائل ومشکلات کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں قبائیلوں کی مشاورت سے انکے مستقبل کے فیصلے کئے جائیں ، قبائل بھی اس ملک کے شہری ہیں،جرگہ سے مقررین کاخطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام گرینڈقبائلی جرگہ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی عوام کے مسائل ومشکلات کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور قبائیلوں کی مشاورت سے انکے مستقبل کے فیصلے کئے جائیں ۔ رنگ روڈ پشاور جمعیت علماء اسلام صوبائی سیکرٹریٹ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں گرینڈ قبائل جرگہ منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران اور بڑی تعداد میں قبائلیوں سمیت ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کی سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو ، عوامی نیشنل پارٹی سے میاں افتخار حسین اور افراسیاب خٹک ، جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی شریک ہوئے ۔

قبائلی مشران نے درپیش مشکلات سے جرگہ کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں باعزت واپسی سمیت دیگر مطالبات کو پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

گرینڈ قبائل جرگہ سے سیاسی قائدین نے خطاب کیااوراس بات پر اتفاق کیا کہ قبائلی عوام بھی پاکستانی ہیں اورانہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق ملنے چاہیں۔سیاسی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ قبائلی کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ خصوصی ملاقات کرینگے تاکہ قبائلیوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :