عوامی نیشنل پارٹی پشاور زون کی خواتین صدور اور جائنٹ سیکرٹر یوں کا اجلاس

عوامی نیشنل پارٹی کی انسان دوست اور مثبت پالیسی کی بدولت عوام میں اس کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی پشاور زون کی خواتین صدور اور جائنٹ سیکرٹر یوں کا اجلاس بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سینیٹر ستارہ ایاز کی زیر صدارت میں باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروین گل ، منور فرمان ، شگفتہ ملک ، زبیدہ احسان ، شبانہ سیف اﷲ ، سکینہ رحمان ، ڈاکٹر تسلیم ، ناہید رحمان ، صفیہ نوروز اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو موجودہ بحرانوں سے چھٹکارا دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کی انسان دوست اور مثبت پالیسی کی بدولت عوام میں اس کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگی اور انشاء اﷲ یہ اتحاد اسی طرح برقرار رہے گا اور عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گا یہ اتحاد اسی طرح برقرار رہے گا اور عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گا یہ اتحاد حکومتی اتحاد کا بھرپور مقابلہ کرے گا اور ان کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :