وزیراعلیٰ شہبازشریف کا نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمی بچوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :