پنجاب حکومت کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات سے پاکستان بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں‘شہبازشریف

صوبائی وزراء ،سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ حکام مارکیٹوں و بازاروں کے دورے جاری رکھیں‘وزیراعلیٰ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیاری اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل رہاہے ۔

وہ ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صوبائی وزراء نے مختلف اضلاع کے دوروں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔صوبا ئی وزراء بلال یاسین، ملک ندیم کامران ، ڈاکٹر فرخ جاوید ،چودھری محمد شفیق، چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ گھی او رکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی حکومت پنجاب کا ایک اور عوام دوست اقدام ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزراء ،سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ حکام کے مارکیٹوں و بازاروں کے دورے سود مند ثابت ہو ئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی مفاد عامہ کے لئے یہ دورے جاری رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :