Live Updates

سیالکوٹ ٗ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)کے کارکن آمنے سامنے آگئے ٗایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی

65 سال سے سیاست کررہا ہوں، جو بھی نتائج آئیں گے قبول کریں گے ٗوزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سیالکوٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے موقع پر وارڈ نمبر 1 میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پہنچنے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)کے کارکن آمنے سامنے آگئے ٗ ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی ٗ تلخ کلامی بھی ہوئی ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی آمد کے موقع پر پر تحریک انصاف اور (ن )لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خواجہ آصف نے بتایا کہ کنٹونمنٹ کا الیکشن ہماری 2سالہ کارکردگی کا پیمانہ ثابت ہوگا، تبدیلی کا شور مچانے والے سن لیں !ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں 65 سال سے سیاست کررہا ہوں، جو بھی نتائج آئیں گے قبول کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات