راولپنڈی ٗ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات ٗ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جاتی رہی

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے کیٹونمنٹس بلدیاتی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہیلی کاپٹر وں کے زریعے راولپنڈی ،چکلالہ کینٹ کی فضائی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ضلع کے پانچ کنٹونمٹس جس میں راولپنڈی ،چکلالہ ،واہ کینٹ ،ٹیکسلا کینٹ اور مری ہلز کینٹ شامل ہیں میں بلدیاتی الیکشن کے لیے صبح شروع ہونے والی پولنگ کو پرامن بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ نے نمٹنے کے لیے اعلی فوجی اور سول سکیورٹی حکام ہیلی کاپٹروں کے زریعے فضائی نگرانی کرتے رہے ،فضائی نگرانی کا یہ عمل پولنگ کے آغاز سے اختتام اور رات گئے تک جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :