کنونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات ٗ ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) راولپنڈی و چکلالہ کینٹ تعلق رکھنے والے ارکین پارلیمنٹ نے اپنی اپنی وارڈوں میں پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

25اپریل کو کنٹونمٹس میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر علی خان،ممبر پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان نے چکلالہ کینٹ بورڈ کی وارڈ نمبر پانچ ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان ملک ابرار احمد اور ممبر پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد نے نصیر آباد پولنگ سٹیشن میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے ٗصوبائی پارلیمانی سیکرٹری سپورٹس و کلچر ل افیئر سرفراز افضل نے چکلالہ کینٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف پی پی 11کے ایم پی اے آصف محمود نے راولپنڈی کینٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 5میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔سابق اراکین اسمبلی ،سابق فوجی جرنیلوں ،جوانوں ،سرکاری ملازمین اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی اپنی وارڈوں کے پولنگ سٹیشنوں میں ووٹ کا سٹ کیے ۔