سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر زاہد احمد رانا نے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

پولنگ کے انتظامات ،فوجی جوانوں کی پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر سکیورٹی ڈیوٹیوں کو تسلی بخش قرار دیدیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)سٹیشن کمانڈر راولپنڈی و پریذیڈنٹ راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹس بریگیڈئر زاہد احمد رانا نے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا ،پولنگ کے انتظامات ،فوجی جوانوں کی پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر سکیورٹی ڈیوٹیوں کو تسلی بخش قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر زاہد احمد رانا ریٹرنگ آفیسر و کینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی فہیم ظفر خان کے ہمراہ اچانک ویسٹریج میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج میں قائم پولنگ سٹیشن میں پہنچ گئے ،پولنگ سٹیشن کے اندر سرکاری عملے اور فوجی جوانوں سے بھی صورتحال بارے میں استفسار کیا ،10سے 15منٹ پر محیط اس دورے میں سٹیشن کمانڈر نے خواتین اور مردوں کے پولنگ سٹیشن سے متعلق حالات کا جائزہ لینے کے بعد چکلالہ کینٹ بورڈ کی مختلف وارڈوں میں ریٹرنگ آفیسر رانا خلیل احمد کے ہمراہ پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا ۔

سٹیشن کمانڈر نے مجموعی طور پر پولنگ کے انتظامات اور فوجی جوانوں کی تعیناتی سمیت دیگر امور کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کر دی ہے ۔