Live Updates

رسالپور ، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کے بعد وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد مشوانی نے میدان مار لیا

وارڈ نمبردو سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سید ندیم شاہ ٹیپو کامیاب ، وارڈ نمبرتین سے آزاد امیدوار محمد اسلم کامیاب قرار

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:29

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کے بعد وارڈ نمبر 1 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد مشوانی نے میدان مار لیا وارڈ نمبر2سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سید ندیم شاہ ٹیپو کامیاب جبکہ وارڈ نمبر3 سے آزاد امیدوار محمد اسلم کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسالپور ملک بھر کی طرح کینٹونمنٹ بورڈ رسالپور میں بھی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شڈول کے مطابق پولینگ صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں جاری رہا رسالپور کینٹ کے عوام نے زبر دست جوش و خروش سے الیکشن میں حصہ لیا رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ کو تین وارڈوں میں تقسیم کیا گیا جس میں کل ووٹروں کی تعداد تیرہ ہزار ننانوے ہے جس میں ٹرن آوٹ پچاس فیصد رہا تین وارڈوں میں گیا رہ امیدواروں میں مقابلہ تھا جن میں وارڈ نمبر1 سے پاکستان تحریک انصاف کے عابد مشوانی عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی طارق اقبال ،پاکستان مسلم لیگ ن کے اصغر خان ،شیخ برادری کے نامزد امیدوار شیخ حفیظ اور واحد خاتون رضیہ سیما نے حصہ لیا جبکہ وارڈ نمبر2سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سید ندیم شاہ ٹیپو اور آزاد امیدوارمحمد ابو مومن کے درمیان مقابلہ تھا وارڈ نمبر3 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورنگزیب خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے حق نواز خان ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سلطان محمد اور آزاد امیدوار جماعت اسلامی ،پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے متفقہ امیدوار محمد اسلم کے درمیان مقابلہ تھا غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد مشوانی 1522ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اے این پی کے طارق اقبال نے 865ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے وارڈ نمبر 2سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید ندیم شاہ ٹیپو 240ووٹوں سے کامیاب جبکہ ابومومن نے 129ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے وارڈ نمبر 3پر کانٹے دار مقابلے کے بعد آزاد امید وار محمد اسلم 488ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اس کے مدمقابل پی ٹی آئی کے اورنگزیب 484ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے الیکشن کے دوران ایگزیکٹو آفیسر رسالپو کنٹونمنٹ بورڈ محمد عبداﷲ اور آرمی کے میجر محمد عاصم مسلسل نگرانی کرتے رہے جبکہ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات