خیبر پختونخوا کے 11کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا

پشاور کے 5وارڈز کے علاوہ نوشہرہ کے 4 ، رسالپور 3، چراٹ کے 2، مردان 2، کوہاٹ 3، بنوں 2، ڈی آئی خان 2، ایبٹ آباد 5، حویلیاں 2اور گلیات کالاباغ کے 2وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا کے 11کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا،پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوکرپانچ بجے اختتام ہوا۔پشاور کے 5وارڈز کے علاوہ نوشہرہ کے 4 ، رسالپور 3، چراٹ کے 2، مردان 2، کوہاٹ 3، بنوں 2، ڈی آئی خان 2، ایبٹ آباد 5، حویلیاں 2اور گلیات کالاباغ کے 2وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فرائض سرانجام دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور کینٹ کے پانچ حلقوں کے لئے 45سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے 5وارڈز کے علاوہ نوشہرہ کے 4 ، رسالپور 3، چراٹ کے 2، مردان 2، کوہاٹ 3، بنوں 2، ڈی آئی خان 2، ایبٹ آباد 5، حویلیاں 2اور گلیات کالاباغ کے 2وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے پانچ وارڈز پر کل 45امیدوار آمنے سامنے ہیں جہاں کل 22پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس کے 275اہلکار اور کوئک رسپانس فورس کے جوان بھی موجود رہے۔ خیبر پختونخوا میں کل 32وارڈز کے لئے 117پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد51، خواتین 49اور 17 مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ صوبے میں کل 282پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ کنٹنونمنٹ میں انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،میڈیا کوبھی پولنگ سٹیشن میں اندرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔