نیپال کے زلزلہ زدگان کی امداد کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ٗوزیر اعظم ہاؤس

زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان کے 4 طیارے ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں ٗ ترجمان

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیپال کے زلزلہ زدگان کی امداد کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان کے 4 طیارے ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈوایئرپورٹ کلیئرہوتے ہی طیارے روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :