شہبازشریف نے روایتی درانتی کے ساتھ گندم کاٹنے کے بعد خود ہارویسٹر چلا یا

وزیراعلیٰ کو روایتی پگ پہنائی گئی ، کاشتکاروں میں گھل مل گئے،گلے لگا کرشاندار فصل پر مبارکباد دی

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مقررہ وقت پر گندم کٹائی مہم2015ء کے باقاعدہ افتتاح کیلئے لاہور کے نواحی گاؤں واڑہ ملک شاہ محمد اعوان پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ربن کاٹنے کے بعد روایتی درانتی کے ذریعے گندم کاٹ کرگندم کٹائی مہم کا آغاز کیا اور بعد میں خودہارویسٹر چلا کر بھی گندم کی کٹائی کی۔وزیراعلیٰ کو معززین علاقہ نے پنجاب کی روایتی پگ پہنائی ۔ وزیراعلیٰ نے پگ پہن کر کسانوں کے اجتماع سے خطاب کیااورتقریر کے بعد وزیراعلیٰ کاشتکاروں میں گھل مل گئے،ان سے ہاتھ ملایا اورگلے لگا کرگندم کی شاندار فصل پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔