امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ منہاج القرآن علماء کونسل
کعبتہ اﷲ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مرکز سجود اور امام کعبہ تمام مسلمانوں کے امام ہیں :علامہ فرحت حسین شاہ
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ امام کعبہ شیخ الخالد الغامدی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اہل پاکستان ان کی پاکستان آمد پر انتہائی مسرور ہیں۔ شیخ الخالد الغامدی اس کعبۃ اﷲ کے امام ہیں جو دنیا بھر کے مسلمانوں کا مرکز سجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی عہدیدران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
علامہ فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ا مام کعبہ کے دورہ پاکستان کے منتظمین اور حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر کانفرنس منعقد کرتے اور تمام مکاتیب فکر کے علمائے کرام کو اس کانفرنس میں شریک کرتے اس سے پوری دنیا کو پیغام ملتا کہ عالم اسلام متحد اور یکجان ہے تاہم حکومت اور منتظمین نے ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی مصروفیات ترتیب دیتے وقت بعض اہم باتوں سے صرف نظر کیا اور ان کے دورہ کا شیڈول اس طرح ترتیب دیا جیسے وہ کسی خاص مسلک کے امام ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.