اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘2ہوٹل سیل ایک کو نوٹس

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش کا کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ اور صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کیلئے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ‘2ہوٹل سیل جبکہ ایک کو نوٹس جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش نے گزشتہ روز ریلوے روڈ سٹی قصور میں مختلف ہوٹلوں میں کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جس پر دو ہوٹل سیل جبکہ ایک کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

اس موقع پر محکمہ صحت کی طرف سے کھانوں میں استعمال ہونیوالے گھی ، مرچوں ، چکن اور آئل کے سیمپل بھی لئے جنہیں فوری طور پر متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اے سی قصور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ناقص کھانے پینے والی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے گی ۔