ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 86 وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی انتخابی نتائج مکمل ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 20:10

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 86 وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی انتخابی نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 86 وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی انتخابی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور ن لیگ 21 نشستوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اب تک 2 ، جماعت اسلامی نے 3 جبکہ ایم کیو ایم نے 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔