انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب اور کنگڈومیونسپل گورنمنٹ چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پنجاب بورڈآف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور کنگڈو میونسپل گورنمنٹ چین کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب محمد الیاس غوری اور کنکڈو بیورو آف کامرس کے وائس ڈائریکٹر چن یو نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ٹریڈ اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے معلومات کے تبادلے ، وفود کے دوروں ، سیمینار کے انعقاد اور مختلف شعبوں مثلا انرجی سیونگ اور آلات کی تیاری میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ عبدالباسط بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :