وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کراچی میں فلاحی ادارے کی سربراہ و دانشور سبین محمود کے قتل کی مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی میں ایک فلاحی ادارے کی سربراہ اور دانشور سبین محمود کے قتل کی مذمت کی ہے اور واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مقتولہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مقتولہ سبین محمود کی زخمی والدہ کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :