وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے لوئر مال کے علاقے میں زیادتی کاشکار 12سالہ بچی کے والد اورعزیز و اقارب کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملزم 48گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم ،آپ سے وعدہ ہے ہر صورت انصاف ہوگا‘وزیراعلیٰ کی والد سے گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ میں زیادتی کاشکار 12سالہ بچی کے والد اورعزیز و اقارب نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر فوری انصاف فراہم کرنے کاوعدہ کرتے ہوئے پولیس حکام کو حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو 48گھنٹے میں گرفتار کیا جائے اور دادرسی کیلئے تھانے جانے والے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے انسپکٹر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے بچی کے والد سے اس دلخراش واقعہ پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کو ہر صورت انصاف دلاؤں گا اور درندہ صفت ملزم قانون کے کٹہرے سے بچ نہیں پائے گا۔انہوں نے کہاکہ انصاف ہر حال میں ہوگا اور میں خود اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا-ایم این اے پرویز ملک ،انسپکٹرجنر ل پولیس پنجاب،سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اورمتعلقہ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :