وزیراعلیٰ شہباز شریف نے روایتی درانتی اور ہارویسٹر چلا کر گندم کٹائی مہم2015ء کاافتتاح کردیا
چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان ، فی ٹریکٹر2لاکھ روپے سبسڈی دینگے‘شہبازشریف پنجاب حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے ،گندم کی قیمت 1300روپے فی من مقرر کی گئی ہے سب سے پہلے چھوٹے کسانوں سے ان کا غلہ خریدا جائیگااورانہیں ان کی محنت کا اجر ملے گا،میں خود خریداری مہم کی نگرانی کروں گا گندم خریداری مہم میں مڈل مین یا آڑھتی کو کسی نے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے نواحی گاؤں واڑہ ملک شاہ محمد اعوان میں گندم کی کٹائی مہم2015ء کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔ وزیراعلیٰ نے روایتی درانتی کے ذریعے گندم کاٹ کرگندم کٹائی مہم کا آغاز کیا اور ہارویسٹر چلا کر بھی گندم کی کٹائی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے بعد کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم اور کاشتکاروں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے جس پر میں کسان بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو فی ٹریکٹر2لاکھ روپے کی سبسڈی دے گی اوراس شاندار کسان دوست پروگرام کا آغازنئے مالی سال سے کیا جائے گااوررعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز ان چھوٹے کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے جوساڑھے بارہ ایکڑ اراضی تک کے مالک ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.