سندھ پو لیس کے تعاون سے سی پی ایل سی نے 1987سے ہونے والی 8.5لاکھ وارداتوں کی ایف آئی آرکا ڈیٹا کمپیو ٹرائز کر لیا احمد چنائے

ہفتہ 25 اپریل 2015 19:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سٹیزین پو لیس لائژن کمیٹی کے چیئر مین احمد چنائے نے ہفتہ کو حیدر آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ممبران سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی چارٹرڈ کے مطابق ممبران رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں ۔سیا سی وابستگی کے حامل افراد کو سی پی ایل سی میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے ، سندھ پو لیس کے تعاون سے سی پی ایل سی نے 1987سے لے کر رواں سال کے دوران ہونے والی 8.5لاکھ وارداتوں کی ایف آئی آرکا ڈیٹا کمپیو ٹرائز کر لیا ہے ، اس کے علا وہ 35لاکھ گاڑیوں کو ڈیٹا بھی موجو دہے ، حیدرآباد سی پی ایل سی بھی ڈیٹا بیس کو کمپیو ٹرائز بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ، سی پی ایل سی سکھر جلد قائم کی جائے گی،مرحلہ وار صوبے کے تمام اضلا ع میں سی پی ایل سی قائم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہراﷲ کی سفارش پرسی پی ایل سی کمپلینٹ سینٹر قائم کریں گے اور اچھی شہرت کے حامل تاجروں و صنعتکا روں کوسی پی ایل سی میں شامل کیا جائے گا ، حیدرآباد سی پی ایل سی ممبران جانوں کو خطرے میں ڈال کر جرائم کے خاتمے کے لئے شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں،سی پی ایل سی اغواء برائے تاوان ، اسٹریٹ کرائمز ، بھتہ مافیا اور دیگر جرائم کے خاتمے میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ۔

حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہراﷲ کی قائدانہ صلاحیتوں سے محمداکرام راجپوت ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ، صدر گوہراﷲ سی پی ایل سی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کریں گے ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہراﷲ نے سی پی ایل سی کے چیئر مین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایل سی صوبے سے جرائم کے خاتمے میں پو لیس کے ساتھ مل کر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ، تاجربرادری جرائم کے خاتمے میں آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تی ہے ، حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور سندھ کا تجا رتی ، صنعتی اور زرعی حب ہے ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ پولیس فورس میں اضافہ بھی نا گزیر ہو گیا ہے ،ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلو چ نے خلو ص نیت اور شب و روز محنت کے بعد حیدرآباد میں امن قائم کیا ہے تاجر برادری ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ، 400صنعتوں ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور شاپ پر مشتمل معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا رکررہے ہیں، حیدرآباد چیمبر تاجروں و صنعتکا روں اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا فرض انجام دے رہا ہے ، ہما ری تجویز ہے کہ سی پی ایل سی کو متحرک کیا جائے ۔

تاجروں نے چیئر مین سی پی ایل سی کو تجویز پیش کی کہ حیدرآباد کے دیگر سب ڈویژن کی سطح پر سی پی ایل سی کمپلینٹ سینٹر قائم کیا جائے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ چیف سی پی ایل سی شبر ملک ، حیدرآباد سی پی ایل سی ڈپٹی چیف ندیم احمد صدیقی ، ممبران سی پی ایل سی ڈاکٹر فرید قاسم ، ظہیر جان ، فرید آغا ، مستنصر قریشی ، فیصل لاکھانی ، نجم الدین ، حنیف پاریکھ، حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، نائب صدر نواب احمد خانزادہ ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین ، اراکین مجلس عاملہ سید یاور علی شاہ ، محمد شاہد ، مختار سعید، سید نہال شاہ ، اسلم نربان ، کھتری رسول بخش تاج ، رفیق ممتاز قادری ، کے علا وہ محمو د علی راجپوت ، عبد الکریم گھانگھر ا، طارق شیخ، رحمت اﷲ ، رسول بخش شیخ ، حاجی ظہیر الدین ، سلیم وہرا ، انور کندن، مسعود بیگ ، شاکر میمن ،اقبا ل بیگ، عبد الستار خان ، ممتاز حسین اجمیری ، یو سف میمن ، عابد میاں دہلوی ، محمداعظم چوہان ، اسلم خان دیسوالی ، حمید میمن ، سامن مل ، لال چند ، ضیا مسرور جعفری ، معظم علی ، حاجی شریف ، صلاح الدین عبا سی ٹریڈ ڈیولپمنٹ آفیسر و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :