ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 19:11

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کی 199 نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

اب تک کل 29 نشستوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف 6 نشستوں میں کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ن لیگ 4 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اب تک 2 ، جمعت اسلامی نے 1 ایم کیو ایم نے 3 جبکہ آزاد امیدواروں نے 12نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔