پائلٹ سکول تاآبشارچوک مین بازارکی پختگی کاکام شروع کردیاگیاہے سڑک کومعیاری بنایاجائے گا

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمدالیاس کی بات چیت

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:48

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمدالیاس نے کہاہے کہ پائلٹ سکول تاآبشارچوک مین بازارکی پختگی کاکام شروع کردیاگیاہے سڑک کومعیاری بنایاجائے گاتاجراورشہری بھرپورتعاون کریں اورجہاں کہیں تجاوزہوتواس کوفوری ختم کردیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت مالی بحران کاشکارہے جس کے اثرات بلدیاتی اداروں پربھی پڑرہے ہیں اس کے باوجودوزیراعظم چوہدری عبدالمجید،سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کی خصوصی شفقت سے جوفنڈزبھی میونسپل کوٹلی کوملے ہیں ان فنڈزسے کوٹلی کی سڑکوں کو پختہ کیارہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹلی سٹی کے دورہ کے دوران مختل جگہوں پرجاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین اوربلدیہ کے دیگرآفیسران بھی موجودتھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری محمدالیاس نے کہاکہ مین بازارکوٹلی کومعیاری اندازسے تعمیرکیاجائے گاکوتلی کے شہری ہمیشہ اسے یادرکھیں گے ان خیالات کااطہارانہوں نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مین بازارکوٹلی کی پختگی کے لیے شروع کیے گئے کام کے معائنہ کے دوران وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ سڑکوں کوجلدازجلدمکمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوٹلی شہرکوبہت جلدمثالی اورماڈل شہربنائینگے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کی خصوصی ہدائت پرشہر کے اندرترقیاتی کام شروع کردیاگیاہے اورآئندہ کچھ ہفتوں کے بعدکوٹلی شہرمیں جاری منصوبہ جات پایہ تکمیل کوپہنچ جائینگے اس سلسلہ میں انہوں نے تاجروں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہرکوئی سامان نہ رکھیں اورتجاوزات نہ کریں۔