میرپور کے سرکاری اداروں میں پڑھے لکھے نوجوانون کو نوکریاں دینگے ‘دور دراز علاقوں میں سرکاری ملازمین خواتین کو میرپور ٹرانسفر کیا جائیگا‘ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرینگے ‘پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

پیپلزپارٹی کے راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ میرپور کے سرکاری اداروں میں پڑھے لکھے نوجوانون کو نوکریاں دینگے دور دراز علاقوں میں سرکاری نوکری کرنے والی خواتین کو میرپور ٹرانسفر کیا جائے گا عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرینگے ۔پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے سرکاری اداروں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایڈجسٹ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے شہر کی تعمیر وترقی میں لازوال قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کی ایسی خواتین جو سرکاری نوکری شہر سے دور دراز علاقوں میں کسی مجبوری کے تحت نوکری کر رہی ہیں ان کو بھی واپس میرپور ٹرانسفر کرینگے تا کہ ان کو ریلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ملک کی تعمیر وترقی کے لے نوجوانوں کو جدید تعلیم حاصل کرنی چاہیے تا کہ مستقبل میں ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو ضیاع نہیں ہونے دینگے ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت و فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھٹو شہید اور محترمہ بی بی شہید کے ویژن کے مطابق اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائدین کی سرپرستی میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :