Live Updates

عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی دائر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس بغیر کسی کارروائی ملتوی

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:43

عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی دائر 20 ارب روپے ہرجانہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ اور عام رمغل ایڈووکیٹ جبکہ عمران خان کی جانب سے سائرہ مہرین عباسی ایڈووکیٹ اور مقصود علی خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر کی رخصت کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی ‘ آئندہ سماعت 9 مئی کو ہوگی۔

بعد ازاں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ اور عامر مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد افتخار محمد چوہدری کا کیس مضبوط ہوچکا ہے ۔ مخالف فریقین کے پاس ثبوت پیس نہ کرنے کا کوئی جواز اب باقی نہیں رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :