حامد سعید کاظمی 10 کروڑ ہرجانہ کیس میں اعظم خان سواتی نے سرکاری گواہان کو طلب کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرادی

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر 10 کروڑ ہرجانہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی نے سرکاری گواہان کو طلب کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرادی۔ گزشتہ روز ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔ اعظم خان سواتی کی جانب سے مصباح المصطفیٰ ایڈووکیٹ جبکہ حامد سعید کاظمی کی جانب سے میاں خالد حبیب الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

مصباح المصطفیٰ ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہرجانہ کیس میں اعظم خان سواتی کی پیشی سے پہلے سرکاری گواہان کو طلب کیا جائے تاکہ حج کرپشن کے حقائق عدالت کے سامنے آسکیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کرپشن کیس میں سرکاری گواہان کی بہت بڑی تعداد ہے اس لئے ان سے رابطہ کیلئے اعظم خان سواتی کو وقت چاہیے لہذا عدالت میرے موکل کو پیشی کیلئے مزید وقت دے‘ فاضل جج نے مصباح المصطفیٰ ایڈووکیٹ کی استدعا منطور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :