کنور نوید جمیل اور عمران اسماعیل نے انتخابی مہم کے دوران اخراجات کے گوشوارے صوبائی الیکشن کمیشن کے رو برو جمع کرادیئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل اور پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ این اے 246 عمران اسماعیل نے انتخابی مہم کے دوران اخراجات کے گوشوارے صوبائی الیکشن کمیشن کے رو برو جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کئے گئے گوشواروں کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل نے این اے 246 کی انتخابی مہم میں 13 لاکھ بیس ہزار نو سو پچیانوے روپے خرچ کئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے کنور نوید نے اپنی انتخابی مہم میں تیرہ لاکھ بیس ہزار دو سو ستر روپے خرچ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :