پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کوملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25اپریل کوملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اورغلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی سمیت صوبے بھر میں محکمہ صحت اورسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات، سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت نے ملیریا سے بچاؤ اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع ہوئے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پراس سے آگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اوراسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ۔ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطا ایک ہزار میں سے96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :