جامعہ اسلامیہ چمن کا سالانہ عظیم وشان جلسہ29اپریل کوہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے رکن الجامعہ السلامیہ چمن کے مہتم علامہ احمد اﷲ کے جانشین مولانا حافظ محمد یوسف نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ چمن کا سالانہ عظیم وشان جلسہ دستار و فضیلت و تحفظ دینی مدارس بیا الجاج علامہ مولاان عبدالغنی 29اپریل کو برو زبدھ بوقت ص صبح 8بجے منعقد ہوگا جس کے مہمان خاص مفتی عاظم پاکستان فقیہ العصرشیخ الحدیث والتفسیر الجامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتم مولانا مفتی زر ولی خان بحیثیت مہمان خاص تاریخی و علمی خطاب کرینگے انہوں نے یہ بات ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی، مولانا طاہر ، مفتی سید محمد ہارون آغا اور محمد قاسم ، تارلی عبدالرزاق ودیگر بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

مولانا حافظ محمد یوسف نے کہا کہ جامعیہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن کے سالانہ اجتماع میں 70ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے سالانہ اجتماع سابقہ ادوار کی طرح اس سال بھی شان وشوکت کے ساتھ سالانہ اجتماع کے اعلان سے جامعیہ اسلامیہ اور الحاج علامہ عبدالغنی سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندون میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کانفرنس میں افغانستان اندروزن پاکستان خصوصابلوچستان پشتون بیلٹ سے عقیدت مند لوگ شرکت کرینگے جلسہ گاہ میں بار سو افراد پر مشتمل مہمانوں کیلئے خصوصی سٹیج تیا رکیا جا رہاہے جس لمبائی ڈیڑ سو فٹ ہوگی جسکی چوڑائی 45فٹ ہوئی جلسہ کیلئے طویل و عرض میدان میں پنڈال بنایا جا رہاہے اور چھ رضا کار انتظامات کی نگرانی کرینگے جس میں اڑائی سو رضا کار خفیہ نگرانی کرینگے اور رضا کاروں کسی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت اور ہدایت جاری کی گئی ہے جلسہ گاہ کی انتظامات کو احسن طریقے سے سنبھالنے کیلئے 30انتظامیہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے انہونے کہا کہ مولانا مفتی زر ولی خان 28اپریل کو چمن پہنچے گے ۔