سندھ ہائی کورٹ نے فورتھ شیڈول سے نام کے اخراج سے متعلق درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب داخل کرنے کی آخری مہلت

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ پھلپھوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے فورتھ شیڈول سے نام کے اخراج سے متعلق فرقان احمد اعوان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب داخل کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 12مئی کے لیے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزا ر نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں ہوم سیکریٹری سندھ ،آئی جی پی ،ڈی آئی جی وسطی ،ایس پی سرجانی اور ایس ایچ اوزپیر آباد اور سرجانی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ نیو کراچی صنعتی ایریامیں واقع گارمنٹ فیکٹری میں کام کر تا ہے اور اس کا نہ تو کسی مذہبی جماعت یا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن اس کے باوجود ایس ایچ او پیر آباد کی طرف سے 2010ء میں ایک نوٹس موصول ہو اجس کے تحت اسکا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11EEکے تحت فورتھ شیڈول میں نام شامل کردیا جس پر اس کے والد نے نام کے اخراج کے لیے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا لیکن اس کے باوجود اس کانام فورتھ شیڈول سے نکالا نہیں گیا ۔

لہذا استد عاہے کہ اس کا نام فورت شیدول سے نکالا جائے ۔

متعلقہ عنوان :