ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں آئل اور گھی کی قیمتوں پر اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف کارووائی جاری ہے‘ محمد عثمان

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش خاص طور پر گھی اور کو کنگ آئل کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں‘ ڈی سی او لاہور

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی شہر بھر میں آئل اور گھی کی قیمتوں پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارووائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ مجسٹریٹس کی اسپیشل ٹیموں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کی زیر نگرانی یکم مارچ سے لے کر اب تک گھی اور آئل کی قیمتوں کے حوالے سے 17ہزار8سو64دکانوں اور سٹورز کو چیک کیا جن میں سے738 خلاف ورزی کی شکایات رپورٹ کی گئیں اور 456افراد کو گراں فروشی کر نے پر گرفتار کروایا گیا جبکہ گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو 8لاکھ75ہزار1سوروپے کے جرمانے بھی عا ئد کیے گئے۔

ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں پوری طرح متحرک ہیں اور اشیائے خوردونوش خاص طور پر گھی اور کو کنگ آئل کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :