شہر میں مو جو د تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کوبہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے‘ ڈی سی او لاہور

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سکیورٹی پر مامور اشخاص کیلئے اسلحہ لا ئسنس ڈی سی او آفس سے حا صل کرسکتے ہیں‘ محمد عثمان

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطا بق شہر میں مو جو د تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کوبہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ٹا ؤن ہال میں شہر میں موجود تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

اجلا س میں جناح ہسپتال، سروس ہسپتال،میوہسپتال،منشی ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شر کت کی۔ڈی سی او لاہور نے پولیس حکام کوہدایت کی کہ وہ شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا جا ئزہ لیں اور جہاں کہیں سکیورٹی کے انتظامات میں کمی ہے تو اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے سفارشات پیش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو ہسپتالوں کے اردگرد سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو فور ی طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اس مہم کی خود نگرانی کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی کہ وہ سکیورٹی پر مامور اشخاص کے لیے اسلحہ لا ئسنس ڈی سی او آفس سے حا صل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :