نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کااجلاس جامعہ نعیمیہ میں ہوگا

اجلاس کی صدرات پروفیسر لیاقت علی صدیقی کرینگے،مرکزی عہدیداران وذمہ داران شریک ہونگے

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی کااہم اجلاس ( اتوار ) 26اپریل جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا۔اجلاس کی کی صدارت مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رمضان المبارک میں 200 سے زائد مقامات پر ہونے والے’’ فہم شریعت کورس‘‘کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل اور تیزی سے بدلتی ہوئی مشرق وسطیٰ کی سیاسی و معاشی پالیسیوں سمیت دیگر امور زیر بحث آئینگے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمد سیفی،سینئرمرکزی نائب صدرقاری محمد امیرقادری،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مفتی ذیشان علی صابری،مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا ابوالحسنین قادری،مرکزی سیکرٹری ا طلاعات حافظ محمد سلیم نعیمی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران وذمہ داران شرکت کرینگے ۔