ضلعی انتظامیہ کا شیشہ سموکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

منی مارکیٹ گول چکر گلبرگ پرجمیرہ لا ؤنج شیشہ کیفے سربمہر ،18افراد گرفتار،حقے اور متعدد فلیورز برآمد

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پراے سی (ما ڈل ٹا ؤن) عبداﷲ نیئر شیخ کی سربراہی میں گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے منی مارکیٹ گول چکر گلبرگ پر واقع جمیرہ لا ؤنج شیشہ کیفے پر چھا پہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران شیشہ کیفے سے18 حقے ،4سلنڈر،متعدد فلیورزاور دیگر سامان اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ٹا ؤن انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے شیشہ کیفے کو سیل کر دیا اور وہاں پر شیشہ سموکنگ کر نے والے18افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔