چار واٹر سپلائی اسکیمات دیکر ہزاروں لوگوں کو پینے کے صاف پانی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ِ، میر عبدالکریم نوشیروانی

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ق)بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چار واٹر سپلائی اسکیمات دے کر دیہی علاقوں کے ہزاروں لوگوں کو پینے کے صاف پانی فراہمی کو یقینی بنایا عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجحیی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران کلی پرُپیٹ میں گورنر بلوچستان کے فنڈز سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پرمیونسپل چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی ،ایس ڈی او پی ایچ ای شکراﷲ رند ،سب انجنئیر عبدالمطلب ، سردار عبدالغنی ،مولوی اﷲ داد ،حاجی نور احمد ملازئی ودیگر موجود تھے ،میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے میری درخواست پر ضلع خاران کیلئے چار واٹر سپلائی اسکیمات دیئے تھے جن میں کلی پرُپیٹ سمیت کلی کنڈورہ عبدالقادر، کلی زریں ٹوہ ملک، کلی کہنری شامل ہیں جو تمام مکمل ہو ئے ہیں جس سے ہزاروں لوگوں کو پینے کے صاف پانی فراہم ہورہی ہے انہوں نے کہا میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو اس عوام دوست اور عوامی اور فلاحی کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور کلی پرُپیٹ سمیت باقی کلیوں کے لوگ گورنر بلوچستان کا واٹر سپلائی اسکیما ت کی فراہمی پر شکر گذار ہیں انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ گورنر بلوچستان خاران کے باقی دور دراز علاقوں کیلئے مزید واٹر سپلائی اسکیمات فراہم کرینگے تاکہ لوگوں کو مزیدپینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکیں انھوں نے کہا عوام کی دن رات خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :