ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ،دوافراد زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:00

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم دوافراد زخمی ہسپتال منتقل مرادجمالی کے قریب کچی پل کے مقام پر تیزرفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار حاجی محمدنور جتک اور محمدرحیم لہڑی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبعی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیا گیا پولیس نے کار کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :